جمعہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2025 

ایران نے اپنے خلائی مرکز میں راکٹ کے دھماکے کی تصدیق کردی

datetime 3  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی )ایران نے پہلی مرتبہ اپنے امام خمینی خلائی مرکز میں راکٹ کے دھماکے کی تصدیق کی ہے۔گذشتہ جمعرات کو خلائی تصاویر سے اس دھماکے کا پتا چلا تھا۔ایرانی حکومت کے ترجمان علی ربیع نے کہاہے کہ ایک تجربے کے دوران میں فنی خرابی کی وجہ سے

یہ دھماکا ہوا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس واقعے کے بارے میں ٹویٹ پر تنقید کا نشانہ بنایا ۔صدر ٹرمپ نے امریکا کے جاسوس سیارے کی ایک تصویر کے حوالے سے اس دھماکے کی اطلاع دی تھی۔ایران کے خلائی مرکز میں راکٹ کا یہ تیسرا دھماکا تھا اور اس کے بعد اس کے خلائی پروگرام کے تخریب کاری کا ہدف بننے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔تاہم ایرانی حکومت کے ترجمان نے اس تاثر کو مسترد کردیا ۔انھوں نے کہا کہ یہ ایک فنی معاملہ تھا اور فنی غلطی کے نتیجے میں دھماکا ہوا تھا۔ہمارے ماہرین نے اتفاق رائے سے یہی کہا ہے۔انھوں نے کہا کہ دھماکا لانچ پیڈ پر ہوا تھا اور اس وقت تک کوئی سیٹلائٹ اس لانچ پیڈ تک منتقل نہیں کیا گیا تھا۔ دھماکا تجربے کی جگہ پر ہوا تھا اور خلائی سیارہ چھوڑنے کی جگہ پر نہیں ہوا تھا۔اس واقعے کی دستیاب تصاویر میں جمعرات کو لانچ پیڈ سے سیاہ دھواں اٹھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔دھماکے سے تباہ شدہ راکٹ اور اس کے مسخ شدہ اسٹینڈ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔گذشتہ دنوں کی تصاویر میں ایرانی حکام کو اس لانچ پیڈ کو نیلا رنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…