جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

جگہ جگہ فساد، پتھربازی، غلیل بازی اور پیلیٹ گن کا استعمال، بھارتی صحافی روہیت اپاردھیائے نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارت کے جھوٹ کا پول کھول دیا،تشویشناک انکشافات

datetime 2  ستمبر‬‮  2019 |

سرینگر(این این آئی)بھارتی صحافی روہیت اپادھیائے نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق بھارت کے جھوٹ کا پول کھول دیا ہے اور مقبوضہ وادی چنار کا آنکھوں دیکھا حال بیان کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اندر ہی اندر سلگ رہا ہے۔صحافی روہیت اپادھیائے نے مقبوضہ جموں و کشمیر کا آنکھوں دیکھا حال بیان کرکے بھارت کے ریاستی جبر پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔روہیت کے مطابق سری نگر کی در و دیوار پر‘گو انڈیا، گو بیک’،‘وی وانٹ فریڈم’،‘شیم آن انڈیا’لکھا ہوا تھا، دکانیں بند،

سڑکیں بالکل سنسان اور ہرطرف صرف فوج ہی فوج تھی۔بھارتی یوم آزادی پہ مقبوضہ کشمیر کے حالات کے بارے میں بھارتی صحافی نے بتایا کہ پندرہ اگست کو پوری وادی میں کہیں بھارتی پرچم نظر نہیں آیا، ٹرانسپورٹ تقریباً نہ ہونے کے برابر تھی اور ہر طرف سناٹا ہی سناٹا تھا۔بھارتی صحافی نے بتایا کہ مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ اور فون بند ہونے کی وجہ سے جس کام کے 150 روپے لگنے تھے، اس کے 500 دینے پڑتے ہیں۔ کشمیری کہتے ہیں مودی سرکار نے ان کی روزی روٹی ختم کر دی ہے۔روہیت اپادھیائے نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزرے وقت کا ایک قصہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ایک دن میں کیمرا لیکر نکل پڑا اور لال چوک پہنچ گیا، سب کچھ بند تھا اس لیے میں سڑک پر بچھے تار کا ایک ویڈیو بنانے لگا۔اس وقت دو-تین فوجی چلّائے اور ایک میری طرف لپکا اور بولا فوٹو نہیں کھینچنا، میں نے اپنے دفاع میں کہا کہ میں نے تو ویڈیو بنائی ہے۔فوجی نے کیمرے پر جھپٹّا مارا اور عجیب سی انگریزی میں چلّانے لگا۔ اس نے باقاعدہ تلاشی لے کر میرا کارڈ فارمیٹ کر دیا اور میں سوائے افسردہ ہونے کے اور کچھ نہیں کر سکا۔مقبوضہ وادی چنار کی صورتحال کے حوالے سے روہیت کا کہنا تھا کہ کشمیر میں کچھ بھی معمول پرنہیں ہے اور نہ ہی جلد ایسا ہونے کا امکان ہے۔وادی میں جگہ جگہ فساد ہو رہا ہے، پتھربازی، غلیل بازی ہو رہی ہے اور پیلیٹ گن کا کھلے عام استعمال ہو رہا ہے۔ آنسو گیس پھینکی جا رہی ہے اور لوگوں کی جان پر بن آئی ہے،اسکول کالج صرف اخباروں اور ریڈیو پر کھل رہے ہیں۔ وادی کے باسیوں میں خوف اتنا ہے کہ کوئی کیمرے پر کچھ بولنے کو تیار نہیں ہے۔روہیت کا کہنا تھا کہ فی الحال کشمیر پر بھارتی حکومت نے فوجی بوٹ رکھ دیے ہیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…