جمعہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2025 

افغان پاسپورٹ پر پانچ بار بھارت کادورہ،خفیہ ا یجنسیوں کیلئے کیا کچھ کرتارہا؟ پاک افغان بارڈر طورخم پر گرفتار افغان ایجنٹ عمر داؤد خٹک سے متعلق مزید سنسنی خیز انکشافات

datetime 2  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) پاک افغان بارڈر طورخم پر گرفتار افغان ایجنٹ عمر داؤد خٹک سے متعلق سنسی خیبر انکشافات سامنے آگئے،افغان پاسپورٹ پر پانچ بار بھارت گیا،افغانستان اور انڈیا کی ایجنسیوں کے لیے کام کرتا ہے۔ پاکستان کی حکومت اور سیکورٹی اداروں کے خلاف زہر اگلا جبکہ پشتون نوجوانوں کو بھی اکسانے کی کوشش کی۔ ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمران شاہد کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ افغان ایجنٹ عمر داؤد خٹک کو بائیس اگست کو طور خم بارڈر سے گرفتار کیا گیا،ایجنٹ عمر داؤد خٹک پاکستانی ہے اور ضلع کرک کا رہائشی

ہے،ایجنٹ سے افغان پاسپورٹ برآمد ہوا جس پر وہ پانچ بار انڈیا بھی گیا۔عمر داود خٹک افغانستان اور انڈیا کی ایجنسیوں کے لیے کام کررہا ہے، پاکستان کی سیکورٹی ایجنسیوں اور اداروں کے خلاف زہر اگلا،،پشتون لیبریشن آرمی کے نام سے تنظیم بھی بنائی،ایف آئی اے کے مطابق عمرداؤد نے پشتون نوجوانوں کو اکسانے کی کوشش کی،سوشل میڈیا اور نیٹ پر اس کے خلاف پوسٹیں موجود ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق کیس میں سی ٹی ڈی آگے پیشرفت کرے گی،عمر داؤد پر دیگر سنگین الزامات بھی ہیں جن کی تحقیقات دیگر ادارے کر رہے ہیں۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…