نئی دہلی(آن لائن)بھارت کی مشرقی ریاست بہار کی حکومت نے سیکرٹیریٹ میں کام کرنے والے ملازمین پر جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے۔بھارتی خبر رساں ادارے انڈیا ٹوڈے کے مطابق ریاست بہار کے سیکرٹری مہادیو پرساد کی جانب سے جاری آرڈر میں کہا گیا ہے کہ تمام ملازمین جینز اور ٹی شرٹ پہننے سے گریز کریں اور مہذب کپڑوں میں کام پر آئیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ بات نوٹس کی گئی ہے کہ ملازمین آفس کے کلچر کے برعکس غیر مہذب کپڑوں میں کام پر آتے ہیں، تمام ملازمین ڈریس شرٹ پینٹ زیب تن کر کے آفس تشریف لائیں۔ یاد رہے پاکستان کے شہر لاہور میں قائم انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی آف بزنس اینڈ مینجمنٹ (آئی بی ایم) انسٹی ٹیوٹ (یو ای ٹی) میں طلبا و طالبات پر بھی جینز زیب تین کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔