جمعہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو علاج تک رسائی نہیں، یہ اقدامات انتہائی ناقابل قبول ہیں،امریکی سینیٹر بھارت کیخلاف کھل کرسامنے آگئے، دوٹوک اعلان

datetime 1  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر کہاہے کہ سیکیورٹی کے نام پر کریک ڈاؤن سے کشمیریوں کو علاج تک رسائی نہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر شدید تشویش ہے، کشمیر میں بھارت نے خود مختاری ختم، اظہار رائے پر پابندی عائد کر دی۔برنی سینڈرز نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مواصلات کا مکمل بلیک آؤٹ ہے، سیکیورٹی کے نام پر کریک ڈاؤن سے کشمیریوں کو علاج تک رسائی نہیں۔برنی سینڈرز نے کہاکہ بھارتی ڈاکٹرز کہتے ہیں سفر پر پابندیاں مریضوں

کی زندگی کیلئے خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کے یہ اقدامات انتہائی ناقابل قبول ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ مواصلات اور اطلاعات پر پابندی کو ختم کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ امریکی حکومت دلیرانہ انداز میں آگے بڑھے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ امریکا، انسانی حقوق قوانین کی پاسداری کیلئے آواز اٹھائے۔ انہوں نے کہاکہ امریکا، اقوام متحدہ کی قراردادوں، کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ حل کرائے۔ یاد رہے کہ برنی سینڈرز نے 2016ء میں ڈیموکریٹس کی صدارتی نامزدگی حاصل کی تھی،سینیٹر برنی سینڈرز آئندہ 2020ء کے صدارتی انتخابات کیلئے نامزدگی کیلئے کوشاں ہیں۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…