جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

امریکا نے ایرانی تیل بردار جہاز اڈریان ڈاریا1 بلیک لسٹ کر دیا

datetime 31  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزارت خزانہ نے جبل طارق انتظامیہ کی طرف سے تحویل میں لیے جانے کے بعد چھوڑے گئے ایرانی تیل بردار جہاز اڈریان ڈاریا1 کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے اور اس کے مالکان پر پابندیاں عاید کر دیں۔مغربی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ایرانی تیل بردار جہاز پر لادا گیا تیل چھوٹے جہازوں پر منتقل کر کے اسے شام کے حوالے کیا جائے گا۔اگر ایرانی تیل بردار جہاز پر موجود تیل شام کو بیچا جاتا ہے

تو یہ اس جہاز کی رہائی کے لیے طے پائے معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہوگی، کیونکہ معاہدے کے تحت ایران کسی ملک کو یہ تیل فروخت کرنے کا مجاز نہیں۔امریکی وزارت خارجہ ایرانی تیل بردار جہاز پر موجود تیل شام کو فروخت کرنے کا معاملہ ناکام بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔قبل ازیں ترکی کے وزیرخارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایرانی تیل بردار جہاز لبنانی بندرگاہ کی طرف جا رہا ہے تاہم بعد ازاں انہوں نے اپنا بیان واپس لے لیا تھا۔ترک وزیر کا کہنا تھا کہ ایرانی جہاز لبنانی پانیوں کی طرف جا رہا تھا لبنان کی طرف نہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران پرامریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے دبائو مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ فوری طورپر مذاکرات سے انکار اور ان کی دوسری مدت صدارت میں کامیابی کے امکانات نے تہران پردبائو بڑھا دیا ہے۔ ایران کو خدشہ ہے کہ اگرامریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ دوسری مدت کے لیے صدر بن گئے تو تہران کے لیے مزید کئی سال تک اقتصادی پابندیاں برداشت کرنا مشکل ہوگا۔مبصرین کا کہنا تھا کہ مرگ بر امریکا کے نعروں کے علی الرغم ایرانی قیادت کو یہ اندازہ ہے کہ ٹرمپ کے ساتھ بات چیت کے سوا اب کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔اگر ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات نہیں کرتا تو اسے مزید پانچ سال تک امریکا کی سخت ترین اقتصادی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایران میں فیصلہ ساز حلقے صدر حسن روحانی کی جانب سے ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات سے متعلق بیانات کا خیرمقدم کرنے کو تہران کی چالاکی قرار دیتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…