بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

 بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں حقیقتاً مارشل لا لگا دیا،تنازعہ کاافغانستان پر کیا اثر پڑے گا؟سابق امریکی نائب وزیرخارجہ رچرڈ باؤچر نے خبردارکردیا

datetime 16  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن) سابق امریکی نائب وزیرخارجہ رچرڈ باؤچرنے کہا ہے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت ختم کرنیکا بھارتی اقدام بدترین اور تاریخ کو مٹانے کی کوشش ہے۔ امریکی خبررساں ایجنسی سے  گفتگو کر تے  ہو ئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں حقیقتا مارشل لا لگا دیا ہے۔ بھارت کا یہ اقدام کشمیریوں کے استصواب رائے کے حق کو سلب کرنے کی کوشش ہے۔سابق امریکی نائب وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کی وجہ سے افغانستان میں امن کوششیں بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ

سلامتی کونسل مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کو درپیش مشکلات کا حل نکالے گی۔انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ اراکین سلامتی کونسل اپنی قرار دادوں کی روشنی میں کشمیر پر بحث کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام عالم اب کشمیر میں ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ بھارتی اقدامات نے خطے میں خطرناک صورتحال پیدا کردی ہے۔ایک سوال پران کا کہنا تھا کہ پوری وادی مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگانا ہی اس بات کا بین ثبوت ہے کہ بھارتی اقدامات غیر قانونی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…