اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

ایران اور روس کے درمیان حساس نوعیت کے خفیہ فوجی معاہدے کا انکشاف

datetime 6  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران، ماسکو( آن لائن)ایرانی نیول فورسز کے سربراہ ایڈمرل حسین خانزادی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے گذشتہ ہفتے ماسکو کا دورہ کیا جہاں دونوں ملکوں کیدرمیان ایک خفیہ فوجی معاہدہ بھی طے پایا ہے۔ حسین خانزادی نے ایک بیان میں کہا کہ اسلامی جموریہ ایران اور روسی وزارت دفاع کے درمیان حساس نوعیت کا فوجی معاہدے طے پایا جس کے بعض پہلوؤں کو صیغہ راز میں رکھا گیا ہے۔خانزادی نے خلیج میں جزیرہ کیش میں ‘عالمی فوجوں کی گہرے پانیوں میں تیراکی’ کے

مقابلے کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سیخطاب میں کہا کہ تہران اور ماسکوکیدرمیان فوجی تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ روسی وزارت دفاع کے ساتھ طے پائے سمجھوتے میں دونوں ملکوں کیدرمیان عسکری تعاون اور دونوں ملکوں کی نیول فورسز کے درمیان اشتراک عمل کو بہتر بنانا ہے۔ادھرایک دوسرے سیاق میں بحر ہند اور خلیج عمان میں متوقع روسی، ایرانی مشترکہ فوجی مشقوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں نے رواں سال کے آخر میں ان مشقوں کے انعقاد پر اتفاق کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران نے بحر قزوین میں روس کے ساتھ فوجی اور دفاعی تعاون کے لیے طویل مذاکرات کیے ہیں۔خیال رہے کہ ایران کی نیول فورس مسلح افواج کا ایک چھوٹا جزو سمجھی جاتی ہے۔ اس میں صرف 18 ہزار اہلکار ہیں۔ ایرانی عسکری قیادت کی طرف سے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں مگر اس کی نیول فورس ایسی کسی مہم جوئی کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ ایرانی نیوی کی بنیاد ایران کے سابق بادشاہ کیدور میں رکھی گئی۔ ایران میں مذہبی حکومت کیقیام کے بعد نیوی کو روس کی تیار کردہ ‘کیلو’ ماڈل کی تین آبدوزیں فراہم کی گئی ہیں۔



کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…