منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

ایک اور بڑا تنازعہ شروع،لیبیاکی فوج نے ترکی کا اسلحہ بردار فوجی طیارہ تباہ کردیا

datetime 6  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طرابلس (این این آئی)لیبیا کی قومی فوج نے منگل کو علی الصبح مصراتہ کے فضائی اڈے پر موجود ترکی کا ایک اسلحہ بردار جہاز تباہ کردیا۔ یہ ایک ہفتے میں لیبی فوج کی دوسری بڑی کارروائی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق لیبی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ترکی کا ایک مال بردار فوجی طیارہ الیوشن IL76 مصراتہ کے ہوائی اڈے پرموجود تھا۔ اس میں ترکی سے لیبی دہشت گرد تنظیموں اور قومی وفاق حکومت کی حامی ملیشیا کیلیے اسلحہ اور گولہ بارود لایا گیا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیاکہ ترکی فوجی جنگی طیاریکو انتہائی محتاط آپریشن میں تباہ کیا گیا۔ طیارے پر بمباری کے دوران شہری آبادی اور شہری املاک کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا اور انسانی حقوق کے اصولوں کی مکمل پاسداری کی گئی۔خیال رہے کہ لیبیا کی فوج کی طرف سے مصرات? میں ترکی کے اسلحہ کو تباہ کرنے کی ایک ہفتے میں دوسری بڑی کارروائی ہے۔گذشتہ ہفتے کے روز لیبی فوج اس ہوائی اڈے پر حکومت نواز ملیشیا کے اسلحہ کے گودام پر بمباری کر کے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود تباہ کردیا تھا۔لیبی فوج نے الزام عاید کیا کہ مصراتہ کے ہوائی اڈے کو ترکی اسلحہ کی سپلائی کیلیے استعمال کررہا ہے۔ ترکی کی طرف سے لیبیا کی قومی وفاق حکومت کی حامی ملیشیاؤں کو اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کیا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ لیبیا کی قومی فوج نے جنرل ریٹائرڈ خلیفہ حفتر کی قیادت میں قائم فوج نے 4 اپریل کو طرابلس کو قومی وفاق حکومت سے آزاد کرانے کے لیے فوجی آپریشن شروع کیا تھا۔ وزیراعظم فائز السراج کی قیادت میں طرابلس کی قومی وفاق حکومت کو اقوام متحدہ اور عالمی برادری نے تسلیم کررکھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…