منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

 افغانستان: پولیس اہلکار  اپنے 7ساتھیوں کو  مار کر طالبان میں شامل ہوگیا 

datetime 5  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(آن لائن) افغانستان میں پولیس اہلکار نے اپنے ہی سات ساتھیوں کو فائرنگ کر کے مار ڈالا اور طالبان میں شمولیت اختیار کر لی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار کی ڈسٹرکٹ شوالی کوٹ میں پیش  آیا۔

پولیس اہلکار نے سات ساتھیوں کو فائرنگ کر کے مار ڈالا۔ حملے کو خود ساختہ قرار دیئے جانے کے بعد افغانستان میں سوالات اٹھنے شروع ہو گئے ہیں کہ  آیا پولیس اہلکار دوسروں کو کیوں مار رہے ہیں، پہلے بھی کئی بار ایسا ہو چکا ہے کہ افغانستان میں موجود پولیس اہلکار یا فورسز کے اہلکار نے ساتھیوں کو ہلاک کیا۔ اسی دوران غیر ملکی فورسز کے اہلکاروں کو بھی مارے جانے کے واقعات پیش  آچکے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے افغانستان کے اسی علاقے میں دو امریکی فوجیوں کو بھی افغان سکیورٹی اہلکار نے قتل کر ڈالا تھا۔قندھار کے ضلع شاہ ولی کوٹ کے انتظامیہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ مشتبہ ملزم ساتھی پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے بعد فرار ہو گیا ہے۔ اس داخلی حملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔طالبان ترجمان قاری یوسف احمدی نے داخلی حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں ملوث اہلکار نے طالبان میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔یاد رہے کہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب خلیجی ریاست قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکا اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔  افغانستان میں پولیس اہلکار نے اپنے ہی سات ساتھیوں کو فائرنگ کر کے مار ڈالا اور طالبان میں شمولیت اختیار کر لی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار کی ڈسٹرکٹ شوالی کوٹ میں پیش  آیا۔ پولیس اہلکار نے سات ساتھیوں کو فائرنگ کر کے مار ڈالا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…