منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

امریکہ اور چین کے درمیان سرد جنگ کا خاتمہ،بڑا بریک تھرو ہوگیا

datetime 1  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی )امریکا اور چین نے شنگھائی میں تعمیری ملاقات کے بعد تجارت کے حوالے سے مزید مذاکرات کے لیے ستمبر میں امریکا اجلاس پر اتفاق کرلیا۔چین کے سرکاری میڈیا کا کہنا تھا کہ اس ملاقات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹویٹر میں دیے گئے بیانات سے پیدا ہونے والی کشیدگی کو کم کردیا ہے۔امریکی سیکریٹری خزانہ اسٹیون منوچن اور تجارتی نمائندے

رابرٹ لائٹزر نے نائب وزیراعطم لیوہی سے چین کے معاشی مرکز میں براہ راست ملاقات کی اور تجارت کے حوالے سے مذاکرات ہوئے جو گزشتہ ماہ معطل ہوئے تھے۔ حکام کا کہنا تھا کہ دونوں جانب سے معیشت اور تجارت کے مختلف پہلووں کے حوالے سے مشترکہ مفادات کے اہم معاملات پر کھل کر اور تعمیری بات کی۔دوسری جانب وائٹ ہائوس کی جانب سے بھی ملاقات کو تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ چینی حکام نے اس بات کی یقین دہانی کرادی ہے کہ امریکا زرعی مشینری کو درآمد کیا جائے گا جس سے امریکی صنعت میں کچھ بہتری آئیگی۔وائٹ ہائوس سے جاری بیان کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان امریکی کے بنیادی تحفظات سمیت انٹلکچول پراپرٹی رائٹس، تجارتی رکاوٹوں اور ٹیرف کے حوالے سے تبادلہ کیا گیا۔امریکا سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملاقات تعمیری تھی اور قابل عمل معاہدے کیلئے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔خیال رہے امریکا اور چین کے درمیان ٹیرف کے معاملات پر ہونیوالی کشیدگی سے دونوں طرف 360 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی تجارت پر خطرات پیدا ہوگئے تھے تاہم اس ملاقات میں اس پر توجہ دی گئی۔رپورٹ کے مطابق ملاقات خوش گوار ماحول میں ہوئی اور بند دروازوں کے پیچھے چار گھنٹے طویل مذاکرات ہوئے۔ملاقات کے بعد امریکی نمائندے صحافیوں سے بات کیے بغیر امریکا کیلئے روانہ ہوگئے جبکہ مذاکرات توقع سے قدرے مختصر ہوئے اور ایک گروپ فوٹو بھی بنایا گیا۔یاد رہے کہ جون 2018 میں ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے 50 ارب ڈالر کی چینی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف متعارف کرایا تھا جس کی وجہ سے دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی تنازع پیدا ہوگیا تھا۔بعد ازاں چین نے ردعمل کے طور پر 128امریکی مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی میں 25 فیصد تک اضافہ کردیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…