اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

مسلم رائیڈر کھانا کیوں لایا؟ بھارت میں ہندو نوجوان کا آرڈر وصول کرنے سے انکار

datetime 1  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن)بھارت میں ہندو نوجوان نے کھانا گھر پہنچانے کا آرڈر وصول کرنے سے صرف اس لیے منع کردیا کیوں کہ اس کا آرڈر ایک مسلم رائیڈر لے کر آیا تھا۔بھارت میں نامو سرکار نامی ٹوئٹر صارف نے ٹوئٹ کیا کہ میں نے گھر کھانا پہنچانے والی آن لائن کمپنی ‘زوماٹو’ کو دیا گیا آرڈر اس وجہ سے

منسوخ کردیا کیوںکہ ان کا ڈلیوری بوائے ہندو مذہب سے تعلق نہیں رکھتا تھا۔نامو سرکار نے مزید کہا کہ جب اسے معلوم ہوا کہ اس کے آرڈر کو ڈلیور کرنے کیلئے فیاض نامی رائیڈر کو بھیجا جارہا ہے تو اس نے کمپنی سے دوسرے رائیڈر کو بھیجنے کا کہا لیکن اعتراض کے باوجود زوماٹو کمپنی نے ڈلیوری کرنیوالے کو تبدیل نہیں کیا اور ساتھ ہی پیسے واپس کرنے سے بھی انکار کیا۔ٹوئٹر صارف نے کمپنی کیساتھ ہونیوالی بات چیت کے اسکرین شارٹ بھی پوسٹ کیے جس میں اس نے کھانا ڈلیور کرنیوالے مسلمان رائیڈر کو بھیجنے سے منع کیا۔اس ٹوئٹ کے جواب میں کھانا پہنچانے والی کمپنی زوماٹو انڈیا نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ’کھانے کا کوئی مذہب نہیں ہوتا‘۔ بھارتی کمپنی کی اس ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا پر زوردار بحث کا آغاز ہوگیا ہے اور کئی لوگوں کی جانب سے کھانا پہنچانے والی کمپنی کے مؤقف کی حمایت کی گئی ہے۔ٹوئٹر صارفین کی جانب سے زوماٹو کمپنی کے ردعمل کو بے حد سراہا جارہا ہے اور اب تک اسے تقریباً 70 ہزار افراد نے لائک جبکہ 23 ہزار مرتبہ ری ٹوئٹ کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…