جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حج کے موقع پرمسجد الحرام میں صفائی کیلئے کتنا عملہ تعینات ہے؟جانئے

datetime 1  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )الحرمین الشریفین کے جنرل سروسز امور کے ادارے کی طرف سے حج انتظامات کے تحت رواں سال 1440ھ کے موسم حج پر مسجد حرام میں 4 ہزار افراد پر مشتمل صفائی کا عملہ تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مسجد حرام کے جنرل سروسز امور کے ڈائریکٹر

محمد الجابری نے بتایا کہ ان کے ادارے نے مسجد حرام کی صفائی اور طہارت کو یقینی بنانے کے لیے چار ہزار افراد پر مشتمل اضافی عملہ تیار کیا ہے جو حج کے ایام میں مسجد میں صفائی کیانتظامات کو یقین بنائے گا۔انہوں نے بتایا کہ مسجد حرام میں صفائی کے لیے جہاں بڑی تعداد میں افرادی قوت مہیا کی گئی ہیوہیں صفائی کے لیے 400 آلات اور مشینیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔ یہ عملہ مسجد حرام میں کے اندرونی اور بیرونی مقامات، قالینوں اور دیگر اہم جگہوں کی تطہیر کے ساتھ مسجد کومعطر کرنیکے لیے کام کرے گا۔ادھر ’’خدمت حجاج وزائرن ہمارے لیے باعث فخر ہے‘‘ کی ساتویں سالانہ مہم کے تحت مسجد حرام میں 1000 عازمین حج میں تحائف تقسیم کیے گئے ہیں۔ ان تحائف میں صوت القرآن سی ڈیز، دینی کتب اور مناسک حک سے متعلق لٹریچر شامل ہے۔مہم کے چیئرمین انجینیر ماہر الزھرانی نے کہا کہ ان کی مہم نے اپنی انتظامہ ذمہ داریاں شروع کردی ہیں۔ انہوں حج کے حوالے سے حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ حکومت اللہ کے مہمانوں کی فرئضہ حج کی ادائی میں مددکے لیے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…