دبئی (این این آئی) دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی اہلیہ شہزادی حیا نے اپنے ایک بچے کی جبری شادی سے تحفظ کے لیے برطانوی عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اردن کے مرحوم بادشاہ ، شاہ حسین کی بیٹی اور اردن کے
موجودہ بادشاہ عبداللہ کی سوتیلی بہن 45 سالہ شہزادی حیا بنت الحسین نے اپنے شوہر کی جانب سے ہراساں کرنے اور دھمکیوں سیتحفظ کے لیے برطانوی عدالت میں الگ سے درخوست دائر کردی ہے۔درخواست میں شہزادی حیا نے اپنے بچے کو بڑے فیصلے کرنے کے معاملے میں برطانوی کورٹ کی تحویل میں دینے کی بھی درخوست کی ہے۔برطانوی قوانین کے تحت لوگوں کو جبری شادی سے تحفط کی ضمانت حاصل ہے۔شیخ المکتوم کے ترجمان یا نمائندوں نے اس حوالے سے جواب دینے سے گریزکیاہے۔ستر سالہ شیخ محمد بن راشد المکتوم جو کہ دبئی کے نائب صدر بھی ہیں، نے شہزادی حیا سے 2014 میں شادی کی تھی۔ شہزادی حیا شیخ محمد بن راشد المکتوم کی چھٹی اہلیہ ہیں۔شیخ المکتوم کی متعدد بیگمات سے 22 بچے ہیں اور شہزادی حیا سے دو بچے ہیں۔شہزادی حیا بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی ممبر بھی رہ چکی ہیں اور انہوں نے 2000 میں سڈنی میں ہونے والے گھڑ سواری کے اولمپکس میں اپنے شوہر شیخ محمد بن راشد المکتوم کے ساتھ حصہ لیا تھا