بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

اسرائیل کے جنگلات میں آگ لگنے سے تاریخی چرچ خطرے میں آگیا

datetime 29  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب (این این آئی)اسرائیل کے زیر نگیں شمالی شہر الناصرہ میں جنگل میں لگنے والی آگ نے مسیحی برادری کے تاریخی التجلی گرجا گھر کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔دوسری جانب مسیحی برادری نے صہیونی حکام پر الزام عاید کیا ہے کہ وہ گرجا گھر کے تحفظ کے لیے مناسب اقدامات نہیں کر رہے بلکہ انہوں نے گرجا گھر کے حوالے سے مجرمانہ غلفت کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔ادھر اسرائیلی حکام نے کہاہے کہ فائر بریگیڈ اور

دیگر ریسکیو ٹیمیں شمالی علاقے میں محدود علاقے میں لگنے والی آگ بجھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق تین روز قبل اس گرجا گھر کے قریب لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کامیاب کوشش کی گئی اور آگ پر تقریبا قابو پا لیا گیا ۔ یہ آگ جمعرات کے روز اس علاقے میں موجود جنگل میں بھڑک اٹھی تھی۔اسرائیلی فائربریگیڈ سروس کے ترجمان ڈوڈی پیریز نے بتایا کہ جمعہ کے روز آگ پر قابو پا لیا گیا تھا۔ اتوار کو دوبارہ اس علاقے میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔ تاہم ریسکیو ٹیمیں، فائر بریگیڈ اور دیگر امدادی ادارے آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آگ کے نتیجے میں گرجا گھر کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔پیریز نے بتایا کہ آتش زدگی کے نتیجے میں قریباً 500 ایکڑ پرپھیلے درخت خاکستر ہو گئے ہیں۔ پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ آگ بے قابو نہیں ہے۔درایں اثناء التجلی گرجا گھر کی سکیورٹی کی ذمہ دار تنظیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ آگ چرچ کے قریب جبل طور پرلگی تھی تاہم چرچ میں موجود پادریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پرقابو پا لیا۔ان کا کہنا تھا کہ صہیونی حکام کی طرف سے چرچ کو آگ سے بچانے کے حوالے سے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ تنظیم کا کہنا تھا کہ ہم کئی سال سے اس علاقے میں آتشزدگی کے مسلسل رونماہونے والے واقعات اور ان کے نتیجے میں گرجاگھر کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں متنبہ کرتے ہیں صہیونی حکام اس حوالے سے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…