جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات میں مقیم غیر ملکی شہریوں کیلئے دھماکے دار خوشخبری ، امارات حکومت نے بڑا اعلان کردیا

datetime 28  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات میں قیام پذیرغیرملکی خاندانوں کے لیے حکومت کی طرف سے ایک نئی خوش خبری سنائی گئی ہے۔ امارات کی حکومت نے مملکت میں رہنے والے غیرملکی خاندانوں کو وہاں پر مشروط طور پر کاروبارمیں حصہ لینے اوراپنے اقارب کو ورک پرمٹ جاری کرنے کی اجازت دے دی ہے۔عر ب ٹی وی کے مطابق اماراتی وزارت برائے افرادی قوت وآباد کاری ناصر الھاملی نے

ایک بیان میں بتایا کہ ملک میں رہنے والے غیرملکی خاندان اپنے قریبی اقارب کو کام کاج کے لیے ان کے پسند کے شعبوں میں بھرتی کرانے کی خاطر ورک پرمٹ جاری کرنے کامجاز قرار دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد غیرملکی خاندانوں کو معاشی اور مالی طورپر مستحکم کرنا ہے۔حال ہی میں اماراتی وزیر برائے افرادی قوت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ مملکت میں محدود پیمانے اور مشروط طور پر ورکنگ پرمٹ جاری کرنے کیعمل کا آغاز کردیا گیا۔ اس اعلان کے بعد مملکت میں رہنے والے غیرملکی خاندان مخصوص قواعد وضوابط کے تحت اپنے اقارب کو بیرون ملک سے کام کاج کے لیے ورکنگ پرمٹ دلا سکیں گے۔ اس سے قبل اماراتی حکومت نے ملک میں مقیم غیرملکی خاندانوں کو اپنی خواتین کو مستحکم کرنے کے لیے انہیں ملک میں لانے کی اجازت دی تھی مگر اب مرد حضرات کو بھی یہ اجازت حاصل ہوگئی ہے۔امارات کے سیکرٹری برائے افراد قوت سیف السویدی نے بتایا کہ اس فیصلے کا مقصد ملک میں رہنے والے غیرملکی خاندانوں کو مالی اور معاشی طور پر مستحکم کرنے میں ان کی مدد کرنا ہے۔نئے اصول کے تحت ورکنگ پرمٹ کی دو سال کے لیے فیس 300 درہم ہوگی چاہے امیدوار کسی خاص پیشے میں مہارت رکھتا ہے یا نہیں جب کہ ماضی میں یہ فیس پیشے اور آمدن کے اعتبار سے300 درہم سے پانچ ہزار درہم کے درمیان تھی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…