واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ٹرمپ اسی ہفتے جاپان میں ہونے والی جی ٹوئنٹی سمٹ کے حاشیے پر کئی عالمی رہنماؤں سے انفرادی ملاقاتیں بھی کریں گے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں حکام نے بتایا کہ صدر ٹرمپ اس دوران روسی صدر پوٹن
اور چینی ہم منصب شی جن پنگ سے بھی ملیں گے۔ اس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ جرمن چانسلر میرکل، ترک صدر ایردوآن اور بھارتی وزیر اعظم مودی سے ملنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔ اوساکا میں بیس ممالک کی یہ دو روزہ سمٹ جمعہ کو شروع ہو کر ہفتے کو ختم ہو گی۔