منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

انسانیت کا عملی مظاہرہ، ہزاروں افراد کے احتجاج کے دوران صرف چند سیکنڈز میں ایمبولینس کیلئے راستہ خالی، قابل تحسین مثال قائم کر دی گئی

datetime 17  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہانگ کانگ (نیوز ڈیسک) ہانگ کانگ میں مجرموں کی حوالگی سے متعلق بل کے خلاف لاکھوں افراد نے احتجاج کیا جس کے باعث چیف ایگزیکٹو کیری لام نے عوام سے مانگ لی۔ اس احتجاج کے دوران احتجاج کرنے والے افراد نے چند سیکنڈز میں ایمبولینس کے لیے راستہ خالی کر دیا، سوشل میڈیا پر احتجاجی مظاہرین کے درمیان میں ایمبولینس کے گزرنے کی ویڈیو وائرل ہے، مظاہرین نے ایمبولینس کو راستہ دے کر انتہائی قابل تحسین مثال قائم کر دی،

واضح رہے کہ ہانگ کانگ میں لاکھوں افراد نے بڑے ہجوم کی صورت میں کئی گھنٹوں تک احتجاج کیا اور چیف ایگزیکٹو کیری لام کے استعفے کا مطالبہ کیا۔خیال رہے کہ عوام کی جانب سے غم و غصے اور شدید احتجاج کے بعد کیرم لام مجرمان کی حوالگی سے متعلق مجوزہ بل پر بحث منسوخ کرنے پر مجبور ہوگئی تھیں۔ہانگ کانگ کی پارلیمنٹ جانے والے راستوں پر لاکھوں افراد نے احتجاج کرتے ہوئے گزشتہ اتوار کے مظاہرے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا جس میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی تھی۔کیرم لام کے دفتر سے جاری بیان میں اعتراف کیا گیا کہ انتتظامیہ کی جانب سے بِل پیش کرنے اور اس سے متعلق معاملات سنبھالنے کی وجہ سے کئی تنازعات نے جنم لیا اور اکثر شہری پریشان اور مایوس ہوئے۔بیان میں کہا گیا کہ چیف ایگزیکٹو شہریوں سے معذرت خواہ ہیں اور تنقید کو سنجیدگی سے قبول کرتی ہیں۔قبل ازیں ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو کی جانب سے غیرمعینہ مدت تک بِل منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔تاہم چیف ایگزیکٹو کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کیری لام کے استعفے، بل کو مستقل طور پر منسوخ کرنے اور پولیس کی جانب سے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کے استعمال پر معافی مانگنے کا مطالبہ پورا نہیں کیا گیا۔سیاسی تجزیہ کار ڈکسن سنگ نے بتایا کہ ہانگ کانگ کے عوام کو لگتا ہے کہ کیری لام سنجیدہ نہیں ہیں اور وہ انتہائی مغرور ہیں، میرا خیال نہیں کہ عوام کے اشتعال میں کمی آئے گی۔12 جون کو ہانگ کانگ میں احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے دوران جھڑپیں شدت اختیار کرگئی تھیں جسے دہائی کا بدترین مظاہرہ قرار دیا جارہا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…