واشنگٹن(این این آئی)امریکی ٹی وی نے انکشاف کیا ہے کہ قطرنے امریکی دبائو کے نتیجے میں مکہ کانفرنس میں شرکت کی تاہم قطری وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے امریکی ٹی وی کے انکشاف کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ قطری وفد کی مکہ میں سربراہ کانفرنسوں میں شرکت کسی ملک کے دبائو کا نتیجہ نہیں بلکہ عرب دنیا اور عالم اسلام کے مشترکہ چیلنجز سے
نمٹنے میں مدد فراہم کربا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ٹی وی نے بتایاکہ امریکا نے قطر کو مکہ کانفرنسوں میں شرکت کے لیے دبائو ڈالا جس کے بعد دوحہ نے اپنا وفد سعودی عرب روانہ کردیا تھا۔امریکی ٹی وی کے مطابق وائیٹ ہائوس کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے قطر سے کہا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ رابطے ختم کرے اور فریقین کے درمیان ثالثی کی کوششیں ترک کرے۔