بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

فلسطینی ایوان صدر نے مکہ سربراہ کانفرنسوں کے فیصلوں کو فلسطینیوں کی فتح قراردیا

datetime 2  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)فلسطینی ایوان صدر نے سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والی اسلامی اور عرب سربراہ کانفرنسوں کے دوران فلسطینیوں کی حمایت میں منظور ہونے والی قراردادوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے فلسطینیوں کی فتح اور امریکی انتظامیہ کے لیے دوٹوک پیغام قرار دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق فلسطینی ایوان صدر کے ترجمان نبیل ابو ردینہ نے ایک بیان میںکہا کہ مکہ معظمہ میں ہونے والی

عرب اور اسلامی سربراہ کانفرنسوں کے دوران فلسطینی کاز کے لیے جو موقف اختیار کیا گیا وہ فلسطینی قوم کی فتح ہے۔ ان کانفرسوںنے قضیہ فلسطین کے تصفیے کی سازشیں کرنے والوں کے منہ پرزور دار طمانچہ رسید کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مکہ سربراہ کانفرنسوں کے فیصلوںنے امریکی انتظامیہ اور اسرائیل کو سخت پیغام دیا ہے۔ وہ یہ کہ خطے میں دیر پا امن کا قیام صرف عالمی قراردادوں پرعمل درآمد میں پنہاں ہے۔ ان کانفرنسوں میں فلسطینیوں کے اصولی موقف کی تائید میں قراردادیں منظور کی گئیں اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور بیت المقدس کو اس کا دارالحکومت بنائے کی حمایت کرکے اسرائیل کو سنہ 1967ء سے پہلے والی پوزیشن پرواپس جانے پر زور دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سب کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ امن کا راستہ واضح ہے اور اس کا عنوان فلسطینی قوم کی آئینی قیادت سے بات چیت ہے نہ کہ نام نہاد اقتصادی منصوبوں یا دوسری ڈیلوں میں ممکن ہے۔نبیل ابو ردینہ کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم کے حقوق پر کوئی دوسرا ملک اپنی مرضی نہیں کرسکتا اور نہ فلسطینیوں کے مشورے کے بغیر قوم کی ترجمانی کرسکتا۔ نام نہاد امن منصوبوں کے ذریعے فلسطینی قوم کے حقوق پر حملہ کرنا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ فلسطینی قوم کے حقوق اور مطالبات جن میں سرفہرست القدس بھی شامل ہے۔ برائے فروخت نہیںہیں۔ چیلنجز اورخطرات کتنے ہی زیادہ کیوں نہ ہوں آخری فتح فلسطینی قوم کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…