جمعرات‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2024 

ہم افغانستان میں کیسا نظام نافذ کرنے والے ہیں؟افغان طالبان کے امیر مولوی ہبت اللہ اخندزادہ کا پیغام،امریکہ کو بڑی پیشکش کردی

datetime 1  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغان طالبان کے امیر مولوی ہبت اللہ اخندزادہ نے عیدالفطر کی مبارکبادپیش کرتے ہوئے امریکا کو دعوت دی ہے کہ عقل مندی اور افہام و تفہیم کا راستہ اپنایا جائے،مذاکراتی سلسلے میں مخلصانہ طور پر سرگرمی دکھائی جائے، اس حوالے سے امارت اسلامیہ جس معقول لائحہ عمل کو پیش کر رہی ہے، اسے تسلیم کیا جائے۔ امارت اسلامیہ ایک ایسا خودمختار اور خوشیاں فراہم کرنے والا نظام نافذ کرنے والی ہے،

جس میں افغانستان کی تمام اقوام شامل ہوں گی۔امارت اسلامیہ افغان انتظامیہ کے فوجی اور سول سمیت تمام حکام کو پیغام دیتی ہے کہ آپ لوگ اسی ملک باشندے اور یہاں کے رہنے والے ہیں۔ آپ ہی کے آباء و اجداد نے اسلام کے تحفظ کی خاطر قربانیاں دی ہیں۔ آپ لوگوں کے لیے کسی بھی طور یہ ہرگز جائز نہیں ہے کہ آپ اپنے مجاہد عوام کے خلاف استعماری فوج کی ماتحتی میں جنگ کریں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں افغان طالبان کے امیر مولوی ہبت اللہ اخندزادہ نے کہاکہ ماسکو میں افغانستان کے ہمسائیہ ممالک سمیت 12 ممالک کی پہلی کانفرنس، امارت اسلامیہ کے سیاسی نمائندوں سے دنیا کے رابطے، اعلی سیاسی حکام کی سرکاری ملاقاتیں اور بین الافغانی افہام و تفہیم کی تقریبات اور رابطے اس بات کا واضح ثبوت ہیں۔ کابل انتظامیہ اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ امارت اسلامیہ اور افغان سیاست دانوں کے باہم افہام و تفہیم میں رکاوٹ کھڑی کرے۔ دوسری طرف امارت اسلامیہ افغان انتظامیہ کی بے فائدہ جہدوجد اور بین الافغانی افہام وتفہیم کے خلاف سیاسی مزاحمت کو قابلِ توجہ نہیں سمجھتی۔ اب وقت آ پہنچا ہے کہ تمام اہل وطن ایک ہی آواز میں جارحیت کے خاتمے، اسلامی نظام کے قیام اور ملی اتحاد کی صدا بلند کریں۔ امارت اسلامیہ کی جدوجہد کا مقصد صرف اور صرف اقتدار کا حصول نہیں ہے۔ ہمیں یقین ہے تمام افغان ملت حقیقی طور پر امارت اسلامیہ کے نافذ کیے جانے والے اسلامی نظام میں شامل ہو گی۔

موضوعات:



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…