منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

شاہِ ایران کی طرح ٹرمپ کو بھی دفن کردیں گے ، سربراہ شورائے نگہبان کی سنگین دھمکی

datetime 1  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایران اور امریکا کے اربابِ اقتدار وسیاست کے درمیان ایک دوسرے کو سنگین نتائج کی حامل دھمکیاں دینے اور بلند بانگ دعووئں کا مقابلہ جاری ہے۔وہ نت روز ایک دوسرے کے خلاف تندوتیز بیانات جاری کررہے ہیں۔

اب کہ ایران کی شورائے نگہبان کے چئیرمین احمد جنتی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سب سے سنگین مرنے مارنے کی دھمکی دے ڈالی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمارے عوام کا پیغام مرگ بر امریکا ہے۔جس طرح ہم نے رضا شاہ پہلوی کو دفن کیا تھا ،اسی طرح ہم صدر ٹرمپ کو بھی دفن کردیں گے اور امریکا کو نیست ونابود کرکے رکھ دیں گے۔انھوں نے کہا کہ اس سال ( یوم القدس کے موقع پر ) ہمارے عوام کا پیغام یہ ہے کہ اگر امریکا ایک سو مرتبہ بھی پابندیوں میں اضافہ کردیتا ہے تو اس سے ہماری مضبوطی ، قوت اور ذاتی احترام ہی میں اضافہ ہوگا اور ہم اس سے دست بردار نہیں ہوں گے۔انھوں نے دھمکی آمیز انداز میں کہا کہ ہمارے عوام کا پیغام ’’مرگ بر امریکا‘‘ ہے اور جس طرح ہم نے شاہ کو دفن کیا تھا ، بالکل اسی طرح ٹرمپ کو دفن کردیں گے اور امریکا کو بھی تہس نہس کردیں گے۔بانوے سالہ آیت اللہ احمد جنتی نے کہاکہ امریکا کو یہ بات جان لینی چاہیے کہ بالآخر اسے ہی ہار کا سامنا کرنا پڑے گا اور ہم فاتح ہوں گے۔میں تھکا ہوا نہیں ہوں اور نہ میں تھکتا ہوں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…