ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

بیت المقدس کا تشخص تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،القسام بریگیڈ

datetime 1  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ غزہ(این این آئی)اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ بیت المقدس فلسطینی قوم اور قابض صہیونیوں کے درمیان جاری کشمکش کا آئیکون ہے۔ بندوقوں کا رخ اور مزاحمت کا قطب نما ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق

القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے انسٹا گرام پر پوسٹ ایک بیان میں کہا کہ بیت المقدس کے تشخص کو تباہ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ فلسطینی قوم اور القسام بریگیڈ دفاع القدس کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ القدس کا تشخص تبدیل کرنے یا اس کی تاریخی میراث لوٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔القسام بریگیڈ کی طرف سے یہ بیان عالمی یوم القدس کی مناسبت سے جاری کیا گیا۔ عالمی یوم القدس کا اعلان 1979ء میں ایران کے سابق رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے ہر ماہ صیام کے آخری جمعہ کے روز منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ابو عبیدہ کا کہنا تھا کہ فلسطینی مزاحمت دفاع القدس کی جنگ میں ہمیشہ پیش پیش رہے گی۔فلسطینیوں نے مزاحمت کے ذریعے دشمن کی طرف سے قضیہ فلسطین کے تصفیے کی تمام سازشیں ناکام بنائیں اور آئندہ بھی القدس اور الاقصی کے خلاف سازشیں ناکام بنائی جائیں گی۔القسام بریگیڈ نے آئندہ ماہ بحرین میں منعقدہ عالمی اقتصادی کانفرنس کو قضیہ فلسطین کے تصفیے کے لیے امریکا اور اسرائیل کی گہری سازش قرار دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…