کرائسٹ چرچ (این این آئی)نیوزی لینڈ کی حکومت نے کہا ہے کہ اس ہفتے پیش کیے جانے والے بجٹ کی دستاویزات لیک ہونے کے پیچھے سائبر حملہ آوروں کا ہاتھ تھا۔نیوزی لینڈ کے وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے بجٹ دستاویزات منظم طریقے سے دانستہ طور پر لیک کیں۔اڑتالیس گھنٹوں
کے دوران ہیکرز نے بجٹ دستاویز حاصل کرنے کے لیے حکومتی سسٹم پر دو ہزار مرتبہ حملہ کیا جو جزوی طور پر کامیاب رہا۔کیوی وزیر خزانہ نے کہا کہ انٹیلی جینس سروسز کے مشورے پر واقعے کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی ہے اور نیوزی لینڈ کا بجٹ (آج)جمعرات کو پیش کیا جائے گا۔