وسطی امریکی ملک میں طیارہ دریا میں گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

21  مئی‬‮  2019

ٹیگوسیگلپا(این این آئی) وسطی امریکی ملک ہونڈوراس میں ایک چھوٹا طیارہ دوران پرواز خرابی پیدا ہونے کے باعث دریا میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک کینیڈی شہری اور 3 امریکی سیاح ہلاک ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہونڈوراس میں ایک چھوٹا طیارہ دریا برد ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار چاروں افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں ایک کینیڈی شہری اور 3 امریکی سیاح شامل ہیں، چاروں افراد کی لاشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں۔

پرائیوٹ طیارے نے معروف تفریح گاہ روآٹن سے ٹروجیلو کے لیے پرواز بھری تھی، پائلٹ کینیڈی شہری پیٹرک فورسیٹھ تھا جنہوں نے ٹروجیلو میں تفریح گاہ بنائی تھی اور اپنے ساتھ طیارے میں 3 امریکی سیاحوں کو اسی مقام پر لے جارہے تھے۔ٹروجیلو میں سیاحتی مقام کے قیام پر طیارے کے پائلٹ پیٹرک فورسیٹھ کے ساتھ مقامی انتظامیہ کا تنازع چل رہا تھا تاہم طیارے کے حادثے کی تحقیقات کے بعد ہی اصل وجہ سامنے آسکے گی۔ سول ایوی ایشن نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…