جمعرات‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2025 

ایران خطے میں دہشتگردی اورسنجیدہ خطرے کا بنیادی محرک ہے‘امریکی وزیر دفاع

datetime 7  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی وزیر دفاع پیٹرک شاناھن نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی طیارہ برداربیڑے کی روانگی ایرانی رجیم کی طرف سے لاحق ممکنہ خطرات کے پیش نظر کی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران خطے میں دہشت گردی اورسنجیدہ خطرے کا بنیادی محرک ہے۔

ٹویٹر پر پوسٹ کردہ متعدد ٹویٹس میں پیٹرک شاناھن نے کہا کہ ہم ایران پر زور دیتے ہیں کہ وہ اشتعال انگیزی سے باز رہے۔ خطے میں امریکی فوج یا ہمارے مفادات پرحملہ ہوا تو ذمہ دار ایران ہوگا۔انہوں نے کہا کہ امریکی طیارہ بردار بیڑایو ایس ایس ابراہیم لنکن کو لڑاکا فوجیوں کے ساتھ مشرق وسطیٰ کے لیے روانہ کردیا گیا ہے۔ تاہم انہوںنے اس کی مزید تفصیل بیان نہیں کی۔ادھر امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکام کو انٹیلی جنس ذرائع سے اطلاعات ملی ہیں کہ خطے میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کے مفادات کو خطرات لاحق ہیں۔ وائٹ ہائوس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ امریکی بحری بیڑہ یو ایس ایس ابراہیم لنکن اور لڑاکا فوجیوں پرمشتمل ایک یونٹ سینٹرل کمانڈ کی جانب سے خطے میں بھیجی جائے گی۔ یہ ایران کے لیے واضح پیغام ہے جس میں کوئی شبہ نہیں۔امریکی انٹیلی حکام نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کے مراکز پرایران کی طرف سے ممکنہ کارروائی کے حوالے سے خبردارکیا ہے اور خطرے کی زد میں آنے والی تنصیبات کی نشاندہی کی گئی ہے۔امریکی انٹٰیلی جنس کے تین عہدیداروںنے اپنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر روئٹرز کو بتایا کہ ایران کی طرف سے متعدد مفادات کوسنجیدہ خطرہ لاحق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شام اور بعض دوسرے علاقوں میں موجود امریکی فوج کو ایرانی ملیشیائوں کی طرف سے حملوں کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…