اتوار‬‮ ، 23 جون‬‮ 2024 

پاکستانی نوجوان کے قتل پر 2 یونانی شہریوں کو 21 سال قید کی سزا

datetime 7  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایتھنز(این این آئی) نسل پرستی کی بنیاد پر پاکستانی پناہ گزین کارکن کو قتل کرنے پر یونان کے 2 شہریوں کو 21 سال قید کی سزا سنادی گئی۔عدالتی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ نیو نازی گولڈن ڈان پارٹی کے تاریخی ٹرائل پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔خیال رہے کہ 27 سالہ شہزاد لقمان سائیکل پر ایتھنز کے علاقے پیٹرالونا سے کام پر جارہے تھے جب 29 سالہ کرسٹو اسٹرگیپولوس اور 25 سالہ ڈائنسس لائیکوپولس نامی نوجوانوں نے انہیں بے دردی سے چاقو

کے وار سے قتل کردیا تھا۔اس سے قبل اس کیس کی سماعت کرنے والی عدالت نے دونوں مجرمان کو عمر قید کی سزا دی تھی جسے ایک اپیل پر گزشتہ روز کم کردیا گیا۔شہزاد لقمان کے قتل کی تحقیقات 2015 میں شروع ہونے والے گولڈن ڈان ٹرائل کے تناظر میں کی گئیں۔واضح رہے کہ یونانی پولیس کو مجرمان کے گھروں کی تلاشی کے بعد مختلف ہتھیار اور گولڈن ڈان پارٹی کے پمفلٹس ملے تھے تاہم قاتلوں نے اس پارٹی کے روابط سے انکار کرتے ہوئے قتل کو ایک تنازع کا شاخسانہ قرار دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



توجہ کا معجزہ


ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…