اتوار‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2024 

سلامتی کونسل کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کے منصفانہ اور پائیدار حل پر توجہ مرکوز کرے، پاکستان  اقوام متحدہ کی ناکامی پر برہم، کھری کھری سنادیں 

datetime 2  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)پاکستان نے ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر امن و سلامتی کے فروغ کے لئے کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کے منصفانہ اور پائیدار حل پر توجہ مرکوز کرے،عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی طرف سے دونوں تنازعات کے منصفانہ اور پائیدار حل میں تاحال ناکامی افسوسناک ہے،بیرونی طاقتوں کے مفادات کا ٹکراؤ مشرق وسطی کی صورتحال کو مزید بگاڑ رہا ہے،

صورتحال میں تنازعات کے فوجی حل کو جامع سیاسی عمل پر ترجیح دینے کی سوچ مشرق وسطی کو مزید عدم استحکام اور سیاسی خلا کی طرف لے جائے گی۔جمعرات کو اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں مشرقی وسطی کی تازہ ترین صورت حال پر مباحثے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر امن و سلامتی کے فروغ کے لئے سلامتی کونسل کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کے منصفانہ اور پائیدار حل پر توجہ مرکوز کرے۔انہوں نے کہا کہ یہ دونوں تنازعات اقوام متحدہ کے قیام سے ہی اس کے ایجنڈے پر موجود ہیں اس کے باوجود دونوں علاقوں کے مکین اپنا جائز حق خودارادیت نہ ملنے کی وجہ سے طویل عرصہ سے جبر کا سامنا کر رہے ہیں۔عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی طرف سے دونوں تنازعات کے منصفانہ اور پائیدار حل میں تاحال ناکامی افسوسناک ہے۔سلامتی کونسل کے فورم پر فلسطینیوں کے مصائب کی گونج پر تشویش گذشتہ سات عشروں سے بار بار سنائی دے رہی ہے لیکن یہ بات افسوس ناک ہے کہ فلسطینی عوام آج بھی مصائب سہ رہے ہیں اور انہیں اپنے مصائب کے خاتمہ کی کوئی امید نظر نہیں آرہی۔اقوام متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصولوں اور بین الاقوامی قانون کی مسلمہ روایات کا ایک نظام کے تحت خاتمہ ان تنازعات کو حل کرنے کی سلامتی کونسل کی اہلیت کیلئے ایک خطرہ ہے اور اس سے مشرق وسطی کی صورتحال بدتر ہو چکی ہے۔بین الاقوامی قانون کے احترام اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصولوں پر عمل کے بغیر مشرق وسطی سمیت دنیا کے کسی بھی حصے میں پائیدار امن کے قیام کا مقصد حاصل نہیں کیا جاسکتا جو ناانصافی اور جبر کے خلاف ہمارے لئے امید کی کرن ہیں۔

بیرونی طاقتوں کے مفادات کا ٹکراؤ مشرق وسطی کی صورتحال کو مزید بگاڑ رہا ہے اور اس صورتحال میں تنازعات کے فوجی حل کو جامع سیاسی عمل پر ترجیح دینے کی سوچ مشرق وسطی کو مزید عدم استحکام اور سیاسی خلا کی طرف لے جائے گی۔مقبوضہ بیت المقدس کی مسلمہ حیثیت اور گولان کی پہاڑیوں پر حالیہ دعوے اسی پریشان کن رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔پاکستانی مندوب نے سلامتی کونسل کوخبر دار کیا کہ ایسے اقدامات بین الاقوامی قانون کے لئے ایک بڑا دھچکا ہیں جو اس تنازعے کے پائیدار اور پرامن حل کی عالمی برادری کی کوششوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔

عالمی برادری کی امنگوں کے خلاف ایسے اقدامات ہمیں مشرق وسطی کے تنازعے کے دوریاستی حل سے دور لے جا رہے ہیں جو مشرق وسطی میں امن کے برعکس ہے۔مسئلہ فلسطین کے طویل عرصہ تک حل نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ اس سے نہ صرف فلسطینیوں کی کئی نسلوں کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے بلکہ اس سے خطے میں تشدد اور افراتفری کا لامنتاہی سلسلہ سامنے آیا ہے۔مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی حصے میں فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنے کا عمل جاری ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اسرائیل کی طرف سے سلامتی کونسل کی

متعدد قرار دادوں اور بین الاقوامی قانوں کی کھلی خلاف ورزیاں بڑھ رہی ہیں۔ مسلمانوں اور عیسائیوں کے مقدس مقامات تک رسائی میں رکاوٹوں اور اسرائیلی کنٹرول نے کشیدگی کو ہوا دی ہے تاہم مغربی کنارے کو اسرائیل میں شامل کرنے کے منصوبے سب سے بڑے خطرے کے طور پر سامنے آئے ہیں۔پاکستانی مندوب نے اس موقع پر لیبیا، شام اور یمن کی صورتحال کی طرف بھی اشارہ کیا جہاں تشدد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور جہاں کی صورتحال انسانی مصائب و آلام کی وجہ سے انسانی المیے کی طرف بڑھ رہی ہے جس سے مشرق وسطی میں امن کے امکانات معدوم ہو رہے ہیں۔علاقائی اختلافات اور بیرونی مداخلت نے لیبیا میں اقوام متحدہ کی قیام امن کی کوششوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے اور یہاں کے لاکھوں افراد کو شدید غذائی قلت کے چیلنج کا سامنا ہے۔

موضوعات:



کالم



کوفتوں کی پلیٹ


اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…