جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے دور صدارت کے آٹھ سو اٹھاسی دنوں میں دس ہزار ایک سو گیارہ جھوٹے دعوے کیے،امریکی اخبارکی رپورٹ، حیرت انگیز انکشافات

datetime 29  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)مخالفین پر تنقید اور اپنی کارکردگی کی تعریفوں میں بڑی بڑی باتوں کے لیے مشہور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غلط اور بے بنیاد دعووں کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کر گئی۔ایک امریکی اخبار نے صدر ٹرمپ کے بڑے بڑے اور گمراہ کن دعووں پر رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کو یہ دعوے کرنے میں چھ سو ایک دن لگے، اس طرح انھوں نے ہر روز آٹھ جھوٹے دعوے کیے۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی فیکٹ چیکر رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے دور صدارت کے آٹھ سو اٹھاسی دنوں میں دس ہزار ایک سو گیارہ ایسے دعوے کیے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ان میں امیگریشن، میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے، امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کی تحقیقات پر بیانات، امریکا کو تجارتی خسارے، امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس کٹوتیوں کا قانون بنانے اور امریکیوں کے لیے ملازمتوں میں اضافے جیسے دعوے شامل ہیں۔اپنے دور صدارت کے پہلے سو دنوں میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اوسطاً روزانہ پانچ سے کچھ کم جھوٹے دعوے کیے، اس حساب سے انھیں اپنے چار سال مکمل ہونے تک سات ہزار اس قسم کے دعوے مکمل کرنے تھے مگر انھوں نے تو چار سال مکمل ہونے سے تقریباً پونے دوسال قبل ہی (828دنوں میں) دس ہزار 111دعوے کرڈالے۔ان دعووں کی بڑھتی تعداد کا اندازہ اس طرح لگایا جاسکتا ہے کہ انھوں نے 25اپریل کو امریکا کے ٹی وی کے سین ہنیٹی کے ساتھ 45منٹ کے انٹرویو کے دوران پینتالیس دعوے کرڈالے۔جبکہ اگلے روز دیگر صحافیوں سے آٹھ منٹ گفتگو کی اور آٹھ وہاں بھی کرڈالے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…