جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

17سال سے جاری افغان جنگ خاتمے کے قریب روس اورچین ملکر امریکہ کی کیسے مدد کرینگے؟حیرت انگیز فارمولا طے پا گیا

datetime 28  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) افغانستان سے امریکی و غیرملکی افواج کے انخلا کا فارمولا بڑی طاقتوں کے درمیان طے پا گیا ہے۔ اس سے عالمی سیاسی مبصرین کو امید بندھی ہے کہ اب افغانستان میں گزشتہ 17 سال سے جاری جنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔

افغانستان سے امریکی افواج نکالنے کی خواہش مند ٹرمپ انتظامیہ کو اب اس ضمن میں روس اور چین کی بھی حمایت و تعاون حاصل ہو گیا ہے۔ طے پانے والے معاہدے اور پیدا ہونے والے اتفاق رائے کے تحت افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا میں روس اور چین امریکہ کی مدد کریں گے۔امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے دوحا میں ہونے والے افغان طالبان سے مذاکرات میں یہ بات بہرحال منوائی تھی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ افغانستان کی سرزمین داعش سمیت کسی بھی غیر ملکی عسکریت پسند گروپ کے استعمال میں نہیں آئے گی۔امریکی حلقوں کے مطابق افغان طالبان سے اس بات کی بھی ضمانت لی جارہی ہے کہ وہ ایسے کسی بھی عسکریت پسند گروپ کو اپنی سرزمین پر متحرک ہونے کا موقع فراہم نہیں کریں گے جو امریکہ یا اس کے کسی بھی اتحادی کے لیے نقصان کا سبب بن سکے۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق یہ پیش رفت زلمے خلیل زاد کی ماسکو میں روس اور چین کے مندوبین سے ہونے والی ملاقات میں طے پائی ہے۔امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زادہ نے گزشتہ روز پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے افغانستان سے متعلق بیان اور ان کے مثبت کردار کی تعریف کی تھی۔افغان طالبان کو امریکہ کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ کرنے میں پاکستان کے کردار کو پوری دنیا تسلیم کرچکی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…