جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دنیا بھر کی بحری افواج کو سمندری امن وامان کے تحفظ کے لئے مل جل کر کام کرنا چاہیے، چین

datetime 23  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی بحری افواج کو سمندری امن وامان کے تحفظ کے لئے مل جل کر کام کرنا چاہیے۔ چینی قوم امن پسند ہے جو پرامن ترقی کی راہ پر گامزن رہے گی ، ہر ملک کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے۔

اور برابری کی بنیاد پر تعلقات رکھنے چاہئیں۔ منگل کو چینی بحریہ کی پریڈ کے موقع پر مشرقی شہر کنگ ڈاؤ میں غیر ملکی بحری افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی بحری افواج کو سمندری امن وامان کے تحفظ کے لئے مل جل کر کام کرنا چاہیے۔ صدر شی جن پنگ نے کہا کہ کسی معمولی بہانے پر طاقت کے استعمال یا دھمکیوں سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ممالک کو مساوی مشاورت پر کاربند رہتے ہوئے علاقائی سلامتی کے تعاون کو مستحکم بنانا چاہیے، سمندری تنازعات کو مناسب طور حل کرنا چاہیے اور کرائسز کمیونیکشن میکنزم کو بہتر بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ترقی کے منصوبہ میں بحریہ بڑی مستفید ہوئی ہے چین ملک کے ساحلوں سے دور اپنی قوت کو اجاگر کرے گا اور تجارتی راستوں اور سمندر پار شہریوں کا تحفظ کرے گا چینی بحریہ کی پریڈ میں چیں کے 32 بحری جنگی جہاز اور39 طیارے حصہ لے رہے ہیں جبکہ جاپان سمیت دیگر 13 ممالک کے بحری جنگی جہاز بھی اس میں حصہ لیں گے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…