کوہاٹ؍کابل(این این آئی) افغانستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جہاں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 250 افراد جاں بحق اور300 سے زائد زخمی جبکہ 33 ہزار گھرمکمل اور جزوی طورپرتباہ ہوگئے۔افغان نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے وزیرمملکت نجیب آقا فہیم کے حوالے سے افغان میڈیا نے بتایا ہے کہ
حالیہ دنوں کے دوران افغان دارالحکومت کابل سمیت ملک کے 24 صوبوں میں شدید بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں مجموعی طورپر33 ہزار گھرمکمل یا جزوی طورپر تباہ ہوگئے جبکہ 250 افراد جاں بحق ‘300 سے زائد زخمی اور 15 افراد لاپتہ بھی ہوئے۔ اْنہوں نے کہا کہ اب تک چھ ہزار خاندانوں کو نقدمالی امداد دی گئی ہے جبکہ 19 ہزارکو خوراک فراہم کی گئی ہے۔ افغان صدراشرف غنی نے پہلے ہی بے گھر ہونے والوں اور بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے جس کے تحت جاں بحق افراد کے ورثا کو فی کس50 ہزارافغانی اور زخمی ہونے والے افراد کو 25 ہزار افغانی فی کس دیئے جائیں گے جبکہ مکمل تباہ ہونے والے گھر کے مالک کو 15 ہزار افغانی اور گھر کوجزوی نقصان پہنچنے والے کو 7500 افغانی دیئے جائیں گے ۔ افغانستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جہاں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 250 افراد جاں بحق اور300 سے زائد زخمی جبکہ 33 ہزار گھرمکمل اور جزوی طورپرتباہ ہوگئے۔افغان نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے وزیرمملکت نجیب آقا فہیم کے حوالے سے افغان میڈیا نے بتایا ہے کہ حالیہ دنوں کے دوران افغان دارالحکومت کابل سمیت ملک کے 24 صوبوں میں شدید بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی