پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی سپریم کورٹ کا خواتین کو مساجد میں عبادت کی اجازت دینے کی استدعا پر غورکرنے کا فیصلہ

datetime 17  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی سپریم کورٹ نے خواتین کو عبادت گاہوں پر جانے سے روکنے کی ملکی روایت کو ختم کرتے ہوئے انہیں مسجدوں میں جانے کی اجازت دینے کی مسلمان جوڑے کی استدعا پر غور کرنے کا فیصلہ کرلیا۔واضح رہے کہ بھارت میں مسلمان خواتین کا

مسجدوں میں داخلہ ممنوع ہے تاہم چند مسجدوں میں خواتین کے لیے علیحدہ جگہ مقرر ہوتی ہے جس کا داخلی دروازہ بھی الگ بنایا جاتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق درخواست گزار یاسین پیرزادا اور ان کے شوہر زبیر پیرزادا کا کہنا تھا کہ شرعی طور پر خواتین کو مسجد میں داخلے کی اجازت ہے۔درخواست میں انہوں نے کہا کہ مردوں کی طرح خواتین کو بھی اپنے عقیدے کے مطابق عبادت کرنے کا آئینی حق حاصل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلمان خواتین کو مسجد میں عبادت کرنے کی اجازت نہ دینے کے حوالے سے کوئی صنفی امتیاز نہیں ہونا چاہیے۔خیال رہے کہ عدالت نے گزشتہ سال جنوبی بھارت میں خواتین کے ایام خصوصی کے دوران ان کے مندر میں داخلے پر پابندی کو ختم کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ عبادت کرنے کے حق کے خلاف ہے۔مسلمان جوڑے نے اپنی درخواست میں عدالت کے اس فیصلے کا حوالہ دیا جس پر ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آیا تھا۔درخواست ایسے موقع پر آئی جب بھارت میں اقلیت مسلمان برادری اور اکثریت ہندو برادری کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی کی حکمراں ہندو قوم پرست جماعت پر انتخابات سے قبل مسلمان مخلاف جذبات ابھارنے کے الزامات لگائے جارہے ہیں۔سپریم کورٹ کے جج ایس اے بوبدے کا کہنا تھا کہ عدالت درخواست کا مشاہدہ کرے گی۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…