بدھ‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2025 

کتنے ارب ڈالر جرمانے سے بچنے کے لیے چینی منصوبہ بحال کیا،ملائیشین وزیراعظم نے حیرت انگیز انکشافات کر دیئے ‎

datetime 16  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوالالمپور (این این آئی )ملیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے متنازع اسکیم پر معاہدہ ہونے کے بعد کہا ہے کہ چینی ریلوے کی بحالی نہ کی جاتی تو 5 ارب ڈالر کے جرمانے کا سامنا کرنا پڑتا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تفصیلات بتاتے ہوئے ملیشیا کے وزیر اعظم

مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس دوبارہ مذاکرات کرنے یا منصوبہ معطل کرنے کی وجہ سے5.3 ارب ڈالر ادا کرنے کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں ہم نے مذاکرات کا راستہ اپنایا اور معاہدے کو برابری کی بنیاد پر کیا تاکہ ملیشیا کی عوام کو ترجیح دی جاسکے۔انہوں نے اعلان کیا کہ اسکیم میں شامل چینی کمیونکیشن کنسٹرکشن کمپنی ملیشیا کے ادارے کے ساتھ مل کر کام کرے گی جس سے ملیشیا پر بوجھ کم ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ملیشیا اور چین گزشتہ دور حکومت کے منصوبے کو ان کے اقتدار کھونے کے بعد دوبارہ بحال کرتے ہوئے اسے 30 فیصد کم لاگت میں آگے بڑھانے پر رضامندی کا اظہار کیا تھا۔یہ بیجنگ کی جانب سے سرمایہ کاری کیے گئے انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں سے ایک ہے جسے حکومت کے بدلنے کے بعد روکا گیا تھا کیونکہ نئے حکمراں قومی قرضے کو کم کرنا کرپشن کے ذریعے کیے گئے معاہدے کو روکنا چاہتے تھے۔ملیشیا اور چین نے اس منصوبے کا دوبارہ آغاز 10.7 ارب ڈالر کی کم لاگت میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے ملیشیا کے سابق حکمراں نجیب رزاق کے قریبی اتحادی بیجنگ سے ملیشیا کے تعلقات میں بہتری ہوگی۔شمالی ملیشیا کے مشرقی ساحلی پٹی پر 640 کلومیٹر طویل ریل لنک تھائی لینڈ سرحد کے قریب واقع ہے اور اسے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انفراسٹرکچر کے منصوبے کا اہم منصوبہ بھی جانا جاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…