ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں اوبر نے خواتین ڈرائیوروں کیلئے ایپلیکیشن میں ’’نئے آپشن خواتین کیلئے ‘‘ کا اضافہ کر دیا ۔ وہ خواتین مسافر جو مرد ڈرائیوروں کے ساتھ سفر نہیں کرنا پسند نہیں کرتیں انہیں اس سروس سے آسانی ہو گی ۔ سعودی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل برائے مشرقی وسطی اور شمالی افریقہ عبداللطیف نے بتایاکہ ایپلیکیشن میں نئے آپشن ’’ خواتین کیلئے ‘‘ شروع کرنے سے
جہاں ان مسافر خواتین کو سہولت ہو گی جو مردوں کے ساتھ سفر کرنا نہیں چا ہتیں وہاں سعودی عرب میں روزگار کی متلاشی خواتین کے لئے بھی بہتر مواقع سامنے آئیں گے ۔ اس سے قبل خواتین اوبر سروس تجرباتی طور پر انتہائی محدود پیمانے پر شروع کی گئی تھی جس کی کامیابی کے بعد اسے مستقل اور مملکت کی سطح پر عام کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین اس سروس سے مستفیض ہو ں۔