پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

یمنی حوثی وزیرصحت کے قافلے پر میزائل حملہ،چھ ساتھی اورایک عام شہری زخمی

datetime 14  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء(این این آئی ) یمن کے دارالحکومت صنعا کے وسط میں حوثی ملیشیا کے ایک وزیر کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے میزائل حملہ کردیا۔ تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے البتہ میزائل حملے میں ان کے چھ ساتھی اور ایک عام شہری زخمی ہوگیا۔عرب ٹی وی کے مطابق 2014 کے آخر سے

صنعا پر حوثی باغیوں کا قبضہ ہے اور انہوں نے دارالحکومت سمیت کئی شہروں میں نام نہاد حکومت قائم کررکھی ہے۔ عالمی برادری حوثیوں کی حکومت تسلیم نہیں کرتی۔مقامی ذرائع نے بتایاکہ حوثی حکومت کے وزیر صحت طہ المتوکل کے قافلے پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے البتہ میزائل حملے میں ان کے متعدد ساتھی اور ایک عام شہری زخمی ہوگیا۔ذرائع نے بتایاکہ حوثی لیڈر عبدالملک الحوثی کے قریبی عزیز طہ المتوکل کو نامعلوم افراد نے لومیزائل سے نشانہ بنایا۔ یہ واقعہ صنعا کے وسط میں فج عطان کے مقام پر پیش آیا تاہم حوثی وزیر اس حملے میں بال بال بچ گئے۔خیال رہے کہ حوثی ملیشیا نے مئی 2018کو طہ متوکل کو وزیرصحت کے عہدے پر تعینات کیا تھا۔ طہ متوکل کا شمار حوثیوں کیایک متنازع مبلغ کے طورپر ہوتا ہے۔ طہ متوکل حوثی لیڈر عبدالملک الحوثی کا قریبی عزیز اور بہنوئی ہے۔ وہ مساجد میں تقاریر کے ذریعے حوثی ملیشیا کی حمایت اور حکومت کے خلاف پروپیگنڈہ کرتا رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…