ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مجھے پتہ ہے میں لوک سبھا کے انتخابات مسلمان ووٹرز کے بغیر جیت چکی ہوں ،اگر مسلمانوں نے مجھے ووٹ نہ دیئے تو پھر کیا ہوگا؟مانیکا گاندھی نے انتخاب سے قبل ہی بڑی دھمکی دیدی

datetime 12  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی کانگریسی رہنما مانیکا گاندھی نے کہا ہے کہ مجھے پتہ ہے میں لوک سبھا کے انتخابات مسلمان ووٹرز کے بغیر ہی جیت چکی ہوں تاہم میری جیت مسلمان ووٹرز کے بغیر ہوئی تو مجھے اچھا نہیں لگے گا۔ مانیکا گاندھی اترپردیش میں اپنے حلقے سلطان پور میں ایک سیاسی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اندازہ ہے کہ وہ لوک سبھا کے انتخابات جیت چکی ہیں اور جیت جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سلطان پور سے مسلمان ووٹرز کے بغیر جیت جانے پر انہیں اچھا محسوس نہیں ہوگا۔مانیکا گاندھی نے کہا کہ وہ لوگوں کی مدد اور پیار سے جیت رہی ہیں، تاہم اگر ان کی جیت مسلمان ووٹرز کے بغیر ہوئی تو انہیں اچھا نہیں لگے گا۔بی جے پی رہنما نے مسلمان ووٹرز کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ان کی مدد کے بغیر جیت گئیں اور بعد میں مسلمان کسی کام کے لیے ان کے پاس ا?ئے تو پھر ان سے یہ شکایت نہ کی جائے کہ انہوں نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔مانیکا گاندھی کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کی مدد کے بغیر جب وہ جیت جائیں گی تو ان کا دل کھٹا ہوگا اور وہ مسلمانوں کا کوئی کام کرتے ہوئے سوچیں گی۔انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہیکہ ہم سب سیاستدان مہاتما گاندھی کی چھٹویں اولاد ہیں اور ہر بار ہر کسی کو دیتے جائیں گے۔مانیکا گاندھی نے جلسے کے پنڈال میں موجود تمام ووٹرز کو پیغام دیا کہ وہ ان کا پیغام ہر جگہ پھیلادیں کہ وہ مسلمان ووٹرز کے بغیر جیتنا نہیں چاہتیں اور اگر انہیں مسلمان ووٹرز ووٹ نہیں دیں گے تو وہ ان سے زیادہ مطمئن نہیں ہوں گی۔خیال رہے کہ مانیکا گاندھی کا تعلق بی جے پی کی سب سے بڑی مخالف جماعت کانگریس کے سربراہ خاندان سے ہے۔ مانیکا گاندھی سابق بھارتی خاتون وزیر اعظم اندرا گاندھی کی بہو ہیں۔مانیکا گاندھی قتل کی گئی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے بڑے بیٹے سنجے گاندھی کی بیوہ ہیں۔سنجے گاندھی بھی سیاست میں تھے وہ 1980 میں چل بسے تھے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…