نئی دہلی (سی پی پی )انتخابات میں فوج کے استعمال کے بعد 156سابق بھارتی فوجی بھی چیخ اٹھے۔تفصیلات کے مطابق، انتخابات میں فوج کے استعمال کے بعد سابق بھارتی فوجی بھی چیخ اٹھے،صدر رام ناتھ کو 156سابق فوجیوں نے خط لکھ ڈالا،لکھامودی سیاسی مفاد کیلئے فوج کو ڈھال بنا رہے ہیں۔ بحری ،بری اور فضائی فوج کے سابق سربراہوں نے بھی خط میں تشویش
کا اظہار کیاکہا بھارتی فوج مودی کی فوج نہیں ہے ،اس لئے ذاتی مفادات کیلئے استعمال نہ کیا جائے ۔خط میں انتخابی مہم کے دوران ابھی نندن کی تصویر کے استعمال پر بھی اعتراض کیا گیا۔سابق فوجیوں کے خط پر کانگریس کا ردعمل بھی سامنے آگیا،ٹویٹ کیا کہ مودی شاید فوج کو ووٹ کیلئے استعمال کرناچاہتے ہیں لیکن یہ واضح ہے کہ فوج بھارت کے ساتھ ہے۔