واشنگٹن(این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیزز کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت مثبت اور نتیجہ خیز رہی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے طابق بدھ کی صبح امریکی وائیٹ ہاؤس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ رات گئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن
عبدالعزیزز کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت کی گئی۔وائیٹ ہاؤس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت مثبت اور نتیجہ خیز رہی۔امریکی صدر نے سعودی ولی عہد کے ساتھ بات چیت میں سعودی عرب کے مشرق وسطیٰ میں محوری کردار کا اعتراف کیا۔ دونوں رہ نماؤں میں مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورت حال، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔