پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

بھارت کا ’بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ‘ کانفرنس کا دوسرے سال بھی حصہ بننے سے انکار ،عمران خان ،روسی صد رپیوٹن سمیت چالیس سربراہان شریک ہونگے

datetime 9  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن) بھارت نے رواں ماہ ہونے والی ’بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ‘ کانفرنس کا دوسرے سال بھی حصہ بننے سے انکار کردیا ہے۔بھارت نے 2017 میں بھی چین کی دعوت کے باوجود اس کانفرنس کا بائیکاٹ کیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق چین کی جانب سے گزشتہ ماہ بھارتی وزرات خارجہ کو باقاعدہ دعوت دی گئی تھی

تاہم بھارت نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے حوالے سے تحفظات کی وجہ سے اسے مسترد کیا ہے۔بھارت کو سی پیک میں آزاد جموں و کشمیر کا منصوبوں کا حصہ بنانے پر اعتراض ہے، بھارت کا مؤقف ہے کہ اس سے اس کے اسٹریٹیجک مفادات کو نقصان ہوتا ہے۔چین میں بھارتی سفیر وکرم مسری نے مارچ میں اس حوالے سے کہا تھا کہ کوئی بھی ملک اس منصوبے کا حصہ نہیں بن سکتا جو کسی ملک کی علاقائی خودمختاری کو نظرانداز کرتا ہو۔بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ چین نے بھارت کی مسعود اظہر کو عالمی دہشتگرد قرار دینے کی کوشش کو ناکام بنایا ہے اس لیے بھی بھارت چین کی سربراہی میں ہونے والی اس کانفرنس کا حصہ نہیں بنے گا۔چین میں ہونے والی دوسری بیلٹ اینڈ روڈ کانفرنس میں سو سے زائد ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان اور روس کے صدر ولادی میرپیوٹن سمیت چالیس سرابرہان مملکت بھی اس کا حصہ ہوں گے۔ امریکہ اور یورپی یونین کے تحفظات کے باوجود یورپ سے اٹلی اس منصوبے میں شریک ہوچکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…