پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

بھارت میں ’’گو بیک فاشسٹ مودی‘‘ٹرینڈ بن گیا،بھارتی عوام پھٹ پڑے،بی جے پی کاانتخابی منشور مسترد

datetime 9  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی(آن لائن) مودی سرکار کی پالیسیوں سے تنگ بھارتی عوام نے بی جے پی کے انتخابی منشور کو مسترد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ’گو بیک فاشسٹ مودی‘ کے ہیش ٹیگ کو ٹاپ ٹرینڈ بنادیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی عوام مودی سرکار کی

نفرت ا?میز پالیسی اور بدترین کارکردگی  سے تنگ آکر ’گو بیک فاشسٹ مودی‘ کا مطالبہ کردیا، سوشل میڈیا صارفین نے یہ مطالبہ حکمران جماعت بی جے پی کی طرف سے متنازع اور انتشار پر مبنی انتخابی منشور پیش کرنے کے بعد کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔بھارتی عوام نے نریندرا مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ بی جے پی حکومت ہمیشہ ہندو، مسلمان ،پاکستان،اور گاندھی خاندان کی باتیں کرتی ہے جب کہ عوام کو تعلیم، ملازمتوں، اور بہتر انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے۔ مودی سرکار کو گھر بھیج کر دلت اور ملک میں موجود تمام اقلیتوں کو امن سے زندگی گزارنے کا موقع دینا چاہئے۔ایک صارف نے ٹویٹ کیا کہ بی جے پی الیکشن جیتنے کے لیے کسی بھی حد تک گر سکتی ہے لیکن اس بار مودی کی جعلی حب الوطنی کسی کام نہیں آئے گی۔ ایک اور صارف نے مودی کو آئینہ دکھاتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ مودی سرکار نے جانوروں کی خاطر انسانوں کا خون بہایا۔ ایک اور ٹویٹ میں لکھا گیا کہ ہمیں ایسے لیڈرز کی ضرورت نہیں، جو بھارتیوں کو مذہب کے نام پرتقسیم کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…