ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے عراقی ہم منصب عبدالامیر الحمدانی کے اور دیگر عہدیداروں کے ہمراہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے تاریخی مقامات کا دورہ کیا۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزیر ثقافت نے شاہراہ المنتبی، القشلہ میں قائم پرانے دارالحکومت، عباسی محل، بیت الوالی، ابو طیب متنبی کی یادگار، بیت الملک غازی اور المیدان کے علاقوں کی سیر کی۔اس وقع پر سعودی وزیر ثقافت نے
کہا کہ تاریخی مقامات کے اعتبار سے بغداد اپنی ایک منفرد پہچان رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تاریخ کے ہردور میں بغداد کو اہمیت حاصل رہی ہے۔ بغداد کو عالم عرب اور قدیم تہذیبوں کے گہوارہ سمجھا جاتا ہے۔سعودی عرب۔ عراق رابطہ کونسل کے اجلاس کے بات کرتے ہوئے شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے کہا کہ عراق اور سعودی عرب دونوں پڑوسی ہی نہیں بلکہ برادر مسلمان ملک ہیں۔ دونوں ملک ایک دوسرے کے ساتھ ہرسطح پر تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔