واشنگٹن(این این آئی)امریکا اور ترکی کے درمیان ترکی کی طرف سے روس کے فضائی دفاعی نظام ایس 400کی خریداری کے معاملے میں پائی جانے والی کشیدگی میں کمی کے آثار دکھائی دینے لگے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی قائم مقام وزیر دفاع پیٹرک شانھن نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا اورترکی کے درمیان روس کے ایس 400دفاعی نظام کے معاملے پر جاری کشیدگی ختم ہونے کی امید ہے۔پیٹرک شانھن نے پینٹاگون میں صحافیوں سے
بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے توقع ہے کہ ہم فضائی دفاعی نظام کی خریداری کی وجہ سے ترکی کے ساتھ پیدا ہونے والے تنازع کو جلد حل کرلیں گے۔ ترکی کو ایس 400 دفاعی نظام اور ایف 35جنگی طیاروں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ امریکا نے ترکی کوبتا دیاکہ اگر ترکی ایس 400دفاعی سسٹم کے لیے روس کے ساتھ کوئی ڈیل کرتا ہے کہ اسے امریکی ساختہ ایس 400جنگی جہازوں کی ڈیل سے محروم ہونا پڑے گا۔