منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

زیادہ تر بھارتی عوام پاکستان سے متعلق کیا رائے رکھتے ہیں ؟پڑھئے سروے رپورٹ کے حیران کن نتائج

datetime 27  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی( این این آئی) بھارت میں کرائے گئے ایک تازہ مطالعے میں یہ سامنے آیا ہے کہ تین چوتھائی بھارتیوں کیلئے پاکستان خطرہ ہے،بھارتی ٹی وی کے مطابق یہ انکشاف پیو ریسرچ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کیا گیا ، بھارت میں گزشتہ برس کے وسط میں کرائے جانے والے اس سروے میں 2521 افراد سے ان کی رائے جانی گئی۔

سروے میں شامل افراد کے تین چوتھائی حصے کا ماننا ہے کہ پاکستان، بھارت کیلئے ایک خطرہ ہے۔ 59فیصد کی رائے میں دہشت گردی پچھلے چند برسوں میں بڑھی ہے۔ تاہم اس مطالعے کے نتائج کی روشنی میں کہا جا سکتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں فروری میں ہونیوالے حملے سے قبل بھی پاکستان اور دہشت گردی سے متعلق خدشات و خوف نمایاں تھا، تازہ جائزوں کے مطابق یہ امکان بھی ہے کہ ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اقتدار سنبھالنے کیلئے واضح برتری حاصل نہ کر پائے۔تاہم پلوامہ حملے کے تناظر میں روایتی حریف ملک پاکستان کے ساتھ سامنے آنے والی کشیدگی کے سبب بنیادی مسائل سے توجہ ہٹ کر قومی سلامتی سے متعلق امور پر مرکوز ہو گئی ہے۔اس صورتحال سے مودی اور ان کی قوم پرست جماعت کو غالباً فائدہ ہی پہنچا ہے۔ ناقدین کئی عرصے سے تنقید کرتے آئے ہیں کہ بی جے پی ملک کی مسلم اقلیت کے ارکان میں خوف بھڑکا رہی ہے اور ہندو قوم پرست ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ بی جے پی اس الزام کو رد کرتی ہے۔ بھارتی کی آبادی 1.3 بلین افراد پر مشتمل ہے ، جس میں سے 14 فیصد مسلمان ہیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…