جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

افغانستان میں دو خوفناک دھماکے، صوبائی نائب گورنر‘ صوبائی انٹیلی جنس سربراہ ،متعدد سرکاری محکموں کے صوبائی سربراہوں کے ہلاک و زخمی ہونے کا دعویٰ 

datetime 23  مارچ‬‮  2019 |

ہلمند(این این آئی) افغان صوبہ ہلمند کے صوبائی دارالحکومت لشکرگاہ شہرمیں بم کے دو خوفناک دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم چار افراد جاں بحق اور 30 سے زائد دیگر زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں اکانومی ڈائریکٹویٹ کے صوبائی سربراہ محمد خان نصرت بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں صوبائی گورنر سمیت متعدد سرکاری افسرو اہلکاربھی شامل بتائے جاتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ہفتہ کے روز صبح دس بجے صوبائی صدرمقام لشکرگاہ شہر میں واقع کرزئی سپورٹس سٹیڈیم میں یوم کسان کے موقع پر ایک تقریب منعقد ہورہی تھی جس میں صوبائی گورنر سمیت بڑی تعداد میں سرکاری حکام بھی شامل تھے کہ اچانک سٹیڈیم دو خوفناک دھماکوں سے گونج اْٹھا جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق کم از کم چار افراد جاں بحق اور31 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں صوبائی گورنر‘ محکمہ اطلاعات کے مقامی سربراہ اور صوبائی کونسل کے دو اراکین سمیت متعدد سرکاری افسر اور سیکیورٹی اہلکار بھی شامل بتائے جاتے ہیں ۔عینی شاہدین‘ ہسپتال ذرائع اور مقامی حکام کے مطابق گورنر معمولی زخمی ہوئے ہیں تاہم اْن کی حالت کے بارے میں فوری طورپر معلوم نہیں ہوسکا۔ مقامی حکام کے مطابق پہلا دھماکہ سٹیڈیم میں نصب بم کے نتیجے میں ہوا جس کے بعد تقریب کے شرکاء میں افراتفری پھیل گئی اور وہ اپنی جانیں بچانے کے لئے تقریب چھوڑ کربھاگنے لگے کہ اس دوران نصب دوسرابم بھی دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے باعث متعدد افرادہلاک و زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے فوری بعد امدادی کاروائیاں شروع کردی گئیں اور ہلاک و زخمی افراد کو قریبی ہسپتال پہنچادیاگیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ دھماکوں میں ہلاک و زخمی افراد کے بارے میں متضاد اطلاعات ہیں اور بعض عینی شاہدین کے مطابق دھماکوں میں سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں تاہم صوبائی حکومت کے ترجمان

عمرزواک اورافغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کے مطابق دھماکوں میں چارافراد ہلاک اور31 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں البتہ حکام نے گورنر اور دیگر سرکاری افسروں کے ہلاک و زخمی ہونے کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں ۔ادھر ایک غیرملکی میڈیا نے طالبان ترجمان ذبیخ اللہ مجاہد کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ طالبان نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے صوبائی نائب گورنر‘ صوبائی انٹیلی جنس سربراہ اورمتعدد سرکاری محکموں کے صوبائی سربراہوں کے ہلاک و زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…