برلن(این این آئی)جرمن حکومت کو اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ امریکا اپنے ڈرون طیاروں کے لیے جرمن سرزمین کا استعمال کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کا احترام کرے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ فیصلہ ایک جرمن عدالت نے سنایا۔ اس فیصلے کو تین یمنی درخواست دہندگان کی امریکی ڈرون طیاروں سے حملوں کے
خلاف جزوی قانونی فتح کا نام دیا جا رہا ہے۔ ان تین یمنی شہریوں نے ایک جرمن عدالت میں یہ مقدمہ اس لیے دائر کیا تھا کہ 2012 میں یمنی صوبے حضرموت میں ایک امریکی ڈرون حملے میں ان کے قریبی رشتے دار مارے گئے تھے۔ جرمنی میں یہ مقدمہ اس وجہ سے دائر کیا گیا تھا کہ ایسے حملوں کے لیے امریکی ڈرون طیارے جرمن قصبے رامشٹائن میں قائم امریکی ایئر بیس استعال کرتے ہیں۔