منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

کرائسٹ چرچ سانحہ کے بعد نیوزی لینڈ میں مقیم تارکین وطن شدیدخوف وہراس کا شکارہوگئے

datetime 18  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرائسٹ چرچ (این این آئی)نیوزی لینڈ کے میڈیا نے کہاہے کہ کرائسٹ چرچ سانحہ کے بعد اب بھی تارکین وطن خوف وہراس کا شکار ہیں،مساجد میں نمازیوں کی تعدادانتہائی کم اورمارکیٹ میں آنے کے حوالے سے بھی تارکین وطن احتیاط سے کام لے رہے ہیں،

کیوی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نصیرالدین نے کہا کہ وہ بہت افسردہ ہیں۔ 37 سالہ نصیرالدین کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے۔ وہ پانچ سال پہلے بنگلہ دیش سے نیوزی لینڈ کے مشرقی ساحلی علاقے کے دلفریب شہر ساتھ آئی لینڈ میں منتقل ہوئے۔نصیرالدین باقاعدگی سے مسجد جاتے ہیں اور اگر جمعہ کے روز وہ کام پر نہ ہوتے تو وہ بھی حملے کے وقت مسجد میں موجود ہوتے۔ حملے کا سن کر انھوں نے بہت سے لوگوں کو فون کیا لیکن کسی نے ان کا فون نہیں اٹھایا۔ ان کے دو دوست اس حملے میں ہلاک ہوئے۔نیوزی لینڈ کی اسلامک ویمن کونسل کی انجم رحمان نے کہاکہ النور مسجد ہمیشہ سے ہی سب کو بہت عزیزتھی۔ جب یہ تعمیر ہوئی تو یہ دنیا کی سب سے جنوبی مسجد تھی۔متنوع مسلم برادری کے بارے میں انہوں نے کہاکہ میرا خیال ہے کہ نیوزی لینڈ دنیا میں سب سے بہترین مثال ہے جہاں یہ کامیابی سے کیا گیا ہے۔ یہ غلطی سے نہیں ہوا۔ اس پر ہم سب نے اور ہمارے آبا اجداد نے کام کیا ہے۔53سالہ الینور مورگن کے لیے کرائسٹ چرچ کے دل ہیگلی پارک میں ایسا واقعہ معمول کے برعکس بہت ہولناک بات ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ جگہ ان کی پناہ گاہ ہونی چاہیے تھی، ان کا محفوظ مقام۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہم انھیں محبت دکھانے کا کوئی طریقہ ڈھونڈ سکیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…