مسلم مخالف بیان دینے والے آسٹریلوی سینیٹر کے سر پر انڈا مارنے والے نوجوان نے اپنے لیے جمع شدہ امدادی رقم کس کام کیلئے مختص کردی؟ قابل تحسین اقدام

18  مارچ‬‮  2019

پرتھ(این این آئی) مسلم مخالف بیان دینے والے آسٹریلوی سینیٹر فریزر اینیگ کے سر پر انڈا مارنے والے نوجوان نے اپنے لیے جمع شدہ امدادی رقم کو نیوزی لینڈ کی مساجد میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کو دینے کا اعلان کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ مساجد میں نسل پرست سفید فام دہشت گرد کی فائرنگ کا ذمہ دار الٹا مسلمانوں کو قرار دینے والے آسٹریلوی سینیٹر فریزر اینیگ کے سر پر انڈا مار کر راتوں رات شہرت کی بلندی پر پہنچنے والے نوجوان نے اپنے لیے جمع شدہ 44 ہزار ڈالر کی خطیررقم کو شہداء کے اہل خانہ کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔17 سالہ آسٹریلوی نوجوان کو سینیٹر فریزر اینیگ کے حامیوں نے دبوش لیا تھا اور معمولی تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کیا تھاتاہم کچھ دیر بعد ہی نوجوان کو رہا کردیا گیا تھا۔ اس دوران نوجوان کے دوستوں نے قانونی امداد اور مزید انڈے خریدنے کیلئے سوشل میڈیا پر فنڈ ریزنگ پیج بناڈالا جس میں دیکھتے ہی دیکھتے خطیر رقم جمع ہوگئی۔ہل ٹاپ ہوڈز اور وائلنٹ سوہو سمیت کئی میوزیکل بینڈز اور فنکاروں نے نوجوان کی حمایت میں نا صرف پوسٹیں کی تھیں بلکہ فنڈ میں امدادی رقم بھی جمع کرائی تھی، تاہم پولیس کی جانب سے کسی قسم کا مقدمہ نہ چلانے پر نوجوان نے اب یہ امدادی رقم شہدائے کرائسٹ چرچ کے لواحقین کو دینے کا اعلان کیا ہے۔  نیوزی لینڈ مساجد میں نسل پرست سفید فام دہشت گرد کی فائرنگ کا ذمہ دار الٹا مسلمانوں کو قرار دینے والے آسٹریلوی سینیٹر فریزر اینیگ کے سر پر انڈا مار کر راتوں رات شہرت کی بلندی پر پہنچنے والے نوجوان نے اپنے لیے جمع شدہ 44 ہزار ڈالر کی خطیررقم کو شہداء کے اہل خانہ کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…