اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ کرائسٹ چرچ کے مرکزی ملزم آسٹریلوی دہشتگرد برینٹن کے عزیزواقارب نے ملزم کو سزائے موت دینے کی خواہش کا اظہار کردیا، برینٹن کی کزن ڈونا کا کہنا ہے کہ مجھے برینٹن کی رشتہ دار ہونے پر شدید دکھ ہے، میں اس سے شدید نفرت کرتی ہوں اور خواہش ہے کہ اس
کو سزائے موت دی جائے۔ برینٹن نے ہمارے معزز خاندان کو بری طرح بدنام کرکے رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے برینٹن سے شدید نفرت ہے، بلکہ مجھے برینٹن کی رشتہ دار ہونے پر بہت زیادہ افسوس اور دکھ ہے۔برینٹن کے متعدد رشتہ داروں نے بھی واقعے کی شدید مذمت کی جس میں ان کی دادی بھی شامل ہیں۔