حافظ آباد(این این آئی)حافظ آبادسے تعلق رکھنے والا شخص بھی نیوزی لینڈ دہشتگرد حملہ میں زخمی ہو گیا۔زخمی محمد امین اپنے بیٹے کے ہمراہ جمعہ کی نماز ادا کرنے گیا تھا۔زخمی محمد امین تشویشناک حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ نیوز ی لینڈ مسجد میں ہونے والے دہشتگرد حملہ میں زخمی ہونے والے ایک شخص کا تعلق حافظ آباد سے ہے ۔محمد امین چند سال سے اپنے بیٹے یاسر امین کے ساتھ نیوزی لینڈ میں مقیم ہے ۔حملہ کے وقت دونوں محمد امین اپنے بیٹے کے ہمراہ مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کرنے جا رہے تھے کہ حملہ آور
کی گولیوں کا نشانہ بن گئے ۔محمد امین کے سینے اور پسلیوں میں گولیاں لگی ہیں۔ محمد امین کی ہمشیرہ اور رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ محمد امین اپنے بیٹے کے ہمراہ نماز پڑھنے گیا تھا کہ حملہ آور کی گولیوں کا نشانہ بن گیا۔محمد امین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ،ہسپتال انتظامیہ ان سے ملنے کی بھی اجازت نہیں دے رہی۔ واقعہ کے بعد محمدامین کے رشتہ دار ان کے گھر پہنچنا شروع ہو گئے ۔اہلخانہ نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ نیوز ی لینڈ میں محمد امین کے بیٹے کو والد سے ملنے کیلئے اقدامات کیے جائیں ۔